یہ معلومات اردو زبان میں موجود ہیں ۔

ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس بیورو کی ویب سائٹ اردو زبان میں معلومات موجود ہیں ۔ کا اردو ورژن صرف ضروری منتخب معلومات پر مشتمل ہے- آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


خیرمقدمی پیغام


ہانگ کانگ حکومت کے خصوصی انتظامی علاقے کے سفری ذرائع یعنی ٹرانسپورٹ اور نقل و حمل یعنی لاجسٹکس بیورو کے ہوم پیج پر خوش آمدید۔

ہانگ کانگ کے سفری ذرائع اور نقل و حمل یعنی لاجسٹکس کی ترقی کی پالیسی کی ذمہ داری ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک بیورو کے پاس ہے۔

ہمارا بیورو ہانگ کانگ کے اندرونی اور بیرونی سفری ذرائع سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل کا ذمہ دار ہے، بشمول فضائی خدمات، زمینی نقل و حمل، بحری ذریعہ سفر اور نقل و حمل یعنی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس۔ ان پالیسیوں کا مقصد ایک بین الاقوامی نقل و حمل کے مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی حیثیت کو بڑھانا اور مضبوط کرنا ہے؛ ایک بین الاقوامی ہوا بازی کے مرکز کے طور پر اور ساتھ ساتھ علاقائی لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر بھی۔

ملکی یا اندرونی سفری ذرائع یعنی ٹرانسپورٹ میں، ہم ریلوے کو اپنے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر استعمال کرتے رہیں گے اور ریلوے کے منصوبوں کو منظم اور بروقت لاگو کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم سڑکوں کے بنیادی ڈھانچوں کے مختلف منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ہانگ کانگ کی مجموعی طویل مدتی ترقیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ہم پبلک ٹرانسپورٹ سروسز یعنی عوامی سفری ذرائع کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور ان خدمات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی پرعزم ہیں۔ مزید برآں، ہم "سمارٹ موبلٹی" یعنی آسان نقل وحرکت کو فروغ دینے، سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور پیدل چلنے والوں کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم نئے کراس باؤنڈری ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر یعنی آر پار کے سفری ذرائع کے ڈھانچوں کی تعمیر اور اپ گریڈنگ کے ذریعے مین لینڈ یعنی مرکزی زمینی راستوں تک رسائی یا رابطے کو مزید بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہوائی نقل و حمل یا ہوائی سفری ذرائع کے شعبے میں، ہم ہانگ کانگ کے بین الاقوامی اور علاقائی ہوابازی کے مرکز کے طور پر اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کی کوشش کرتے ہوے، اپنے ہوائی خدمات کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے، ہانگ کانگ کی ہوائی اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اسے ہانگ کانگ ائیرپورٹ کو ائیرپورٹ سٹی میں تبدیل کرنے اور افرادی قوت کو اپنی انٹرنیشنل ایوی ایشن اکیڈمی کے ذریعے تربیت دینے کے ساتھ، ہوائی نقل و حمل میں حفاظت اور کارکردگی کو فروغ دینے، اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جیسے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہوا بازی سے متعلق ہماری قوتوں کو تقویت بخشنے کے لیے۔

جہاں تک بحری ترقی کا تعلق ہے، ہم ہانگ کانگ کی پوزیشن کو ایک ھائی ویلیو ایڈڈ یعنی اعلیٰ قدر کی خدماتی مرکز کے طور پر اور ایشیا پیسیفک کے علاقے میں ایک اہم ترسیلی مرکز کے طور پر ترقی اور مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ ہم اپنی بندرگاہ کی اعلی کارکردگی، اچھی کنیکٹیویٹی یعنی رابطے اور وسیع کوریج یعنی بڑے دائرہ کار کی مضبوطی کو برقرار رکھنا جاری رکھیں گے، اور بحری اور بندرگاہ کی صنعت میں کاروباری عمل اور آپریشنز میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی یعنی جدید ترین نئی تکنیک کے وسیع تر استعمال و اطلاق کو فروغ دیں گے۔

انگ کانگ ایشیا میں ایک علاقائی لاجسٹکس کا مرکز رہا ہے جس کی وجہ ایوی ایشن/ہوائی اور میری ٹائم لاجسٹکس/بحری نقل و حرکت اور سفری ذرائع میں ہماری طاقت ہے۔ بین الاقوامی ایوی ایشن ہب اور میری ٹائم سینٹر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے علاوہ، ہم ہانگ کانگ کے لاجسٹکس سیکٹر کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈنگ اور افرادی قوت کی تربیت کے ذریعے ایک علاقائی لاجسٹک مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کے کردار کو مستحکم کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ ہم اعلی ویلیو ایڈڈ لاجسٹکس یعنی اعلٰی قدری خدمات تیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور لاجسٹکس انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں لاجسٹک معلومات اور سامان کے بہاؤ کو مزید آسان بنانے کے لیے ملٹی ماڈل آپریشن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ تاکہ اس انڈسٹری یعنی صنعت کی بڑھوتری و ترقی میں فعال طور پر مدد کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تربیت اور فروغ کے ذریعے افرادی قوت کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔

"عوامی جمہوریہ چین کی قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکہ اور سال 2035 تک طویل فاصلے کے مقاصد" سے پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع سے مکمل فائدہ اٹھانا، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور گریٹر بے ایریا کی ترقی، ہم ایوی ایشن، میری ٹائم اور لاجسٹکس کی ترقی میں سرزمین کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینے اور قومی ترقی میں بہتر انضمام حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ فوائد کی تکمیل اور باہمی فائدے حاصل کیے جا سکیں۔

اس ہوم پیج میں، آپ کو ہماری تنظیم، پالیسی کے مقاصد اور ہماری سرگرمیوں سے متعلق تازہ ترین خبروں کے بارے میں جامع معلومات ملیں گی۔ مجھے امید ہے کہ آپ اسے مفید اور معلوماتی پائیں گے۔ تجاویز اور تبصروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

ہمارا پیج پڑھنے سے لطف اندوز ہوں۔


پالیسی کے مقاصد

ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک بیورو کی پالیسی کے مقاصد

  1. ریلوے پر زور دیتے ہوئے، ہمارے ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری کے لیے منصوبہ بندی کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا؛
  2. عوامی سفری خدمات کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے ان خدمات کا مزید پرچار کرنا؛
  3. سڑکوں کے استعمال کو موثر انداز میں ترتیب دینے سے رش یا رکاوٹ کم کرنے اور احتیاظ کو فروغ دینے کے لیے؛
  4. سفری ذرائع میں استعمال ہونے والے علاقوں میں ماحولیاتی بہتری جانچنے پر تعاون کو جاری رکھنے کا عزم؛
  5. ہانگ کانگ کو بین الاقوامی اور علاقائی سفری ذرائع کے لیے نقل و حمل کا مرکز بنانے کی کوشش اور فروغ دینا؛
  6. ائیرپورٹ اٹھارٹی کے ساتھ شراکت داری بڑھانے میں، ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے مرتبے کو بڑھانا اور ہانگ کانگ کو بین الاقوامی اور علاقائی ہوا بازی کے مرکز کے طور پر فروغ دینا؛ اور
  7. ہانگ کانگ کی بندرگاہ کے مرتبے کو بڑھانا اور بین الاقوامی جہاز رانی اور سمندری مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی پوزیشن کو مضبوط بنانا۔

مرکزی موضوعات

I.عوامی سفری ذرائع یعنی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر دی جانے والی امدادی رقم یا سبسڈی اسکیم

حکومت نے 2019 سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر سبسڈی اسکیم شروع کی ہے تاکہ ان مسافروں کے کرایوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے جو روزانہ کی بنیاد پر سفر کے لیے مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات حاصل کرتے ہیں یا اس پر سفر کرتے ہیں اور جن کے پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات نسبتاً زیادہ ہیں۔ اس اسکیم کے بارے میں مزید جاننے کے برائے مہربانی لیے یہاں کلک کریں (https://www.ptfss.gov.hk/en-main.html#/en-home).

II. میری ٹائم/بحری اور ایوی ایشن/ہوائی ٹریننگ کے فنڈ

سمندری اور فضائی یعنی میری ٹائم اینڈ ایوی ایشن ٹریننگ فنڈ (MATF) 1 اپریل 2014 کو عمل میں آیا۔ اس کا مقصد دونوں شعبوں میں ہانگ کانگ کی مستقبل کی ترقی میں معاونت کے لیے پیشہ ور افراد اور تکنیکی عملے کا ایک متحرک، متنوع اور مسابقتی گروہ بنانا ہے۔ مالی سال 2023-24 تک $500 ملین کے کل عزم کے ساتھ، MATF افرادی قوت کی ترقی اور سمندری، فضائی اور نقل و حمل یعنی لاجسٹکس کی صنعتوں کے فروغ کے لیے حکومت کی حمایت کو نہ صرف برقرار رکھتا ہے بلکہ اسے اور بڑھاتا ہے۔

MATF کے تحت چلنے والی اسکیمیں :

بحری/سمندری یعنی میری ٹائم ہوائی/فضائی یعنی ایوی ایشن سفری/نقل و حمل یعنی لاجسٹکس
airplane logistics

کسی قسم کی پوچھ پڑتال کے لیے، براہ مہربانی یہاں matf@tlb.gov.hk ای میل کریں یا MATF کی ھاٹ لائن 7261 3509 پر کال کریں